ضلع سیالکوٹ میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہوا ، فردوس عاشق اعوان

16

لاہور۔29جولائی  (اے پی پی):معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ 28جولائی ضلع سیالکوٹ میں حقیقی تبدیلی کا دن ثابت ہوا۔عوام نے پی پی 38 ن لیگ کے بیانیہ کو مستردکرتے ہوئے قیادت کا حق عمران خان کو سونپ دیا۔انتخابی معرکہ میں عظیم کامیابی پر پی ٹی آئی کے کارکنان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے رابطہ آفس کوبے چک میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ انتخابی معرکہ کے دوران عمران خان کے بیانیہ کو عوام نے پزیرائی بخشی۔بدھ کا دن اہم دن تھا ۔انتخاب کے دوران (ن) لیگ کے اسلحہ بردار غنڈوں نے عوام کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کی۔ضلعی پولیس نے اسلحہ کی نمائش اور ساتھ لیکر نکلنے پر پابندی کی خلاف ورزی پر مجموعی طور پر 5مقدمات درج کئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت ہر قسم کی غنڈہ گردی کی نفی کرتی ہے۔صوبائی حکومت اور وفاق کی جانب سے الیکشن کے پراسس میں کسی قسم کی دخل اندازی نہیں کی گئی۔جعلی راجکماری نے پی پی ایم ایل این کی سیاست کو بند گلی میں پہنچا دیا۔آزاد کشمیر کا الیکشن ہارنے کے بعد (ن) لیگی انڈیا سے مدد مانگ رہے ہیں۔نون لیگ کی جانب سے ووٹوں کی خریداری کیلئے یونین کونسلز میں پیسہ تقسیم کیا گیا۔عوام نے ووٹ کے تقدس کو یقینی بنایا اور اپنے ضمیر کی آواز پر لبیک کہااور ثابت قدم رہے۔انہوں نے کہا کہ تمام کارکنان کی محنت، وزیر اعلی پنجاب اور وزیر اعظم عمران خان کی حوصلہ افزائی اور ٹیم ورک سے اللہ نے فتح عطا کی۔وزیر اعلی پنجاب کی شکر گزار ہوں جنہوں نے مجھے فون کر کے مبارکباد دی۔حق اور ایمان کی طاقت سے فتح ملی۔گزشتہ روز مافیا کے بتوں کو پاش پاش کیا گیا۔ہم نے انتھک محنت کرتے ہوئے بہتر ٹیم ورک سے الیکشن لڑا۔جعلی رجکماری کا روایتی  راگ قوم کو سنایا گیا اورجعلی راجکماری نے سلیکشن ہونے کا دھونگ رچایا۔جعلی رجکماری یہ بتائے انکے امیدوار نے اتنے ووٹ کیسے حاصل کئے۔انہوں نے کہا کہ عطا تارڑ اپنا نام بدلنے کی تیاری کرے۔تکبر کا سر ہمشہ نیچا ہوتا ہے۔ عطاء تارڑ اپنا نام خود بدل لے جبکہ قوم نے اپکا نام مالشیا رکھ دیا ہے۔پی ٹی آئی ایک فیملی ہے۔ ہمیں عمران خان کی سوچ کو آگے لے کر جانا ہے۔نذیر چوہان اور شہزاد اکبر کو انتہائی بیانات دینے سے گریز کرنا چاہئے۔پارٹی کی قیادت گھر کے مسائل کو کوآرڈینیشن سے بہتر بنائے گی۔ہم اپنے کارکنان، میڈیا و اہل علاقہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔احسن سلیم کے جیتنے سے ترقی و خوشحالی میں اضافہ ہوگا۔پی ٹی آئی حکومت نوجوانوں کو آگے لا رہی ہے۔نوجوان عمران خان کا قیمتی اثاثہ بن کر ملکی ترقی کے لئے کام کر رہے ہیں۔کل کی فتح نوجوانوں کی فتح ہے۔28جولائی کو تھانہ و کچہری کی سیاست کو پاش پاش کیا گیا۔