لاہور،16 اگست (اے پی پی ):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ آئندہ الیکشن لڑنا چاہتا ہوں لیکن قبل از وقت گورنر کا منصب نہیں چھوڑ رہا پارٹی ڈسپلن بھی دیکھنا ہوتا ہے۔
گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں عملی سیاست میں آنا چاہتا ہوں، پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں، میری ترجیح لوگوں کو صاف پانی پلانا ہے، بہت مشکلات اور چیلنجر کے بعد اب پاک اتھارٹی کو منظم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینکڑوں پلانٹ اور سکیمیں بند پڑی ہیں، جن کو چلانا ہے۔چودھری سرور نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو صاف پانی پلانا ہے۔ اپوزیشن 2023 کے الیکشن تک انتظار کرے، صاف الیکشن پر متحد ہونا چاہئے۔