احمدپورشرقیہ، 25 اگست (اےپی پی):اے ایس پی صدر سرکل اور انکی ٹیم نے منشیات کے خلاف ایک بڑی کامیابی حاصل کی، پولیس نے مخبر کی اطلاع پر ملزم رضوان سے 112 کلو 800 گرام چرس برآمد کرکے ملزم کو تھانہ صدر بہاولپور کے علاقہ سے گرفتار کر لیا،ملزم کے زیر سواری گاڑی بھی پولیس نے قبضہ میں لے لی،ملزم بہاولپور کا رہائشی ہے اور بہاولپور کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کرتا تھا ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جس سے مزید انکشافات بھی متوقع ہیں ۔