اسلام آباد ،27 اگست (اے پی پی )؛وزیرِ اعظم عمران خان سے اراکینِ پارلیمنٹ کی ملاقات ہوئی
وزیرِ اعظم عمران خان سے سینیٹر ذیشان خانزادہ، اور اراکینِ قومی اسمبلی گُل داد خان اور گُل ظفر خان نے ملاقات کی
معاونِ خصوصی ملک عامر ڈوگر، سینیٹر سیف اللہ نیازی اور رکنِ قومی اسمبلی عامر محمود کیانی بھی ملاقات میں شریک، ملاقات میں انضمام شدہ اضلاع میں تعمیر و ترقی کے جاری منصوبوں پر پیش رفت پر گفتگوہوئی ۔