استنبول ؛ عالمی دفاعی نمائش آئی ڈیف 2021 کا افتتاح ہوگیا،پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیاں بھی شریک ، ترکی اور پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے درمیان کئی معاہدے طے پائے گئے

26

استنبول، 19 اگست(اے پی پی ): ترک صدر رجب طیب اردگان  نے ترکی کے شہر استنبول میں لگنے والی عالمی دفاعی نمائش آئی ڈیف 2021کا افتتاح  کر  دیا ہے ، نمائش میں   دنیا بھر سے اسلحہ ساز کمپنیاں شریک ہیں ، پاکستان سے ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا اور گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن کے علاوہ دیگر کمپنیوں کے سٹال بھی لگائے گئے ہیں ۔

پاکستانی اسلحہ ساز کمپنیوں کے سٹال میزبان ملک ترکی کے علاوہ دیگر ممالک کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور پاکستانی دفاعی ہتھیاروں میں دلچسپی لے رہے ہیں ،آئی ڈیف 2021 کی نمائش میں اعلی پاکستانی فوجی افسران بھی شرکت کر رہے ہیں۔

 نمائش میں پاکستانی کمپنی گلوبل انڈسٹریز اینڈ ڈیفنس سلوشن اور ترک وزارت دفاع کے درمیان اہم معاہدے بھی کیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے کمپنی کے سی ای او اسد کمال کا کہنا تھا کہ ترکی کے ساتھ پاکستان کے دفاعی مراسم بہت مضبوط ہیں جو کہ اس دفاعی نمائش کی بدولت مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔

آئی ڈیف  2021 دفاعی نمائش میں شریک دیگر ممالک کی جانب سے بھی پاکستانی کمپنیوں کے دفاعی سازو سامان میں دلچسپی لی جا رہی ہے۔