اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی پوری قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد

33

اسلام آباد،14 اگست (اے پی پی ): اسپیکر قومی اسمبلی نے  یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد  دیتے ہوئے کہا ہے  کہ آج پوری پاکستانی قوم 74 یوم آزادی منا رہی ہے، آج کی اس دن کے موقع پر میں اپنے تمام پاکستانی بھائیوں، بہنوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ میں اورسیز پاکستانیوں کو بھی اس خوشی کے موقع مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی ملک کی ترقی میں گراں قدر خدمات ہیں۔ اس کے  علاوہ  میں مسلح افواج اور پولیس کے بہادر جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جہنوں نے ملک کی بقا کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ ملک کی ترقی اور بقا کے لیے ملک کا نام سر بلند کرنے والے  طلباء ڈاکٹرز، سائنسدان اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بھی خراج تحسین کے مستحق ہیں جہنوں نے ملک کی سر بلندی کے لیے عظیم کارنامے سر انجام دیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اللہ پاک  سے دعا ہے کہ ہمارے ملک کو ہمیشہ قائم و دائم رکھے اور دشمن کے ناپاک نظروں سے محفوظ رکھے۔