افغانستا ن میں بد امنی کی وجہ سے ماضی میں پاکستان سب سے زیادہ نشانہ بنا؛ سینیٹر اعجاز چوہدری

28

لاہور، 21 اگست (اے پی پی): سینٹ میں  پاکستان تحریک انصاف کے  پارلیمانی لیڈر سینیٹر اعجاز چوہدری نے اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ   کے ہمراہ  پریس کانفرنس سے خطاب میں  کہا ہے کہ  پنجاب میں ہمارے تین سالوں کو ن لیگ کے تیس سالوں سے موازنہ کریں ،ہم نے سب سے زیادہ ریونیو اکٹھا کیا، ماضی کے مقابلے میں اب لا اینڈ آرڈر کی صورتحال بہتر ہے۔انہوں نے کہا کہ 14 اگست پر جو واقعات ہوئے ان میں سے دو رپورٹ ہوئے، ان واقعات پر ہم نے اڑتالیس گھنٹوں کے اندر کارروائی کی، سات افسران کے خلاف کارروائی ہوئی ،35 افراد گرفتار کر لئے ہیں،حکومت غافل نہیں ہے،ایسے واقعات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ۔

انہوں نے  مزید کہا کہ افغانستا ن میں  بد امنی  کی وجہ  سے ماضی  میں پاکستان   سب  سے  زیادہ  نشانہ  بنا ہے ۔