لاہور،16 اگست (اے پی پی ):گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ الیکشن 2023 میں ہونگے ، حکومت کے تین سال گز ر گئے ہیں ، اپوزیشن دو سال انتظار کرے۔
گورنر ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ میں عملی سیاست میں آنا چاہتا ہوں، پارٹی ڈسپلن کا پابند ہوں، میری ترجیح لوگوں کو صاف پانی پلانا ہے، بہت مشکلات اور چیلنجر کے بعد اب پاک اتھارٹی کو منظم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سینکڑوں پلانٹ اور سکیمیں بند پڑی ہیں، جن کو چلانا ہے۔
چودھری سرور نے کہا کہ ڈیڑھ کروڑ لوگوں کو صاف پانی پلانا ہے۔ اپوزیشن 2023 کے الیکشن تک انتظار کرے، صاف الیکشن پر متحد ہونا چاہئے۔