انڈیا نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کہ کشمیر کو اس کی حیثیت سے محروم کردیا ہے جو قابل مذمت ہے؛حاجی محمّد رفیق غوری

47

ٹنڈو آدم، 05 اگست (اے پی پی):انصاف لیبر ونگ ریجن نواب شاہ کے نائب صدر حاجی محمّد رفیق غوری   نے کہا ہے کہ آج کے دن انڈیا نے آرٹیکل 370 کا خاتمہ کر کہ کشمیر کو اس کی حیثیت سے محروم کردیا تھا جو کسی آئین میں بھی نہیں اور قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انصاف لیبر ونگ پی ٹی آئی تعلقہ ٹنڈو آدم کے زیر اہتمام  5 اگست کے حوالے سے اجلاس میں بطورِ مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس  کی صدارت صدر ساجد جٹ نے کی۔انہوں نے کہا کہ ہم وزیر اعظم  عمران خان سے اور پاکستانی فوج کے سربراہ جناب قمر جاوید باجوہ  سے مطالبہ کرتے ہیں کہ  کشمیر کے اس کیس کو ہر فورم پر اٹھایا جائے اور کشمیریوں کی ہر ممکن مدد کی جائے ۔

  صدر ساجد جٹ نے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے، ہم اپنے محسنوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے کیونکہ کشمیری انڈین ظلم کے آگے پاکستانی  پرچم لہرا کر انڈیا  کو پیغام دیتے ہیں ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے، اسلام کے رشتے سے اسلام کے تعلق سے ہم پاکستانی ہیں پاکستان ہمارا ہے۔

 ساجد جٹ نے مزید کہا کہ ہمارے قائد نے کہا تھا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور گاندھی نے کہا کہ کشمیر ہمارا اٹوٹ انگ ہے یعنی جسم سے ہاتھ ٹوٹ جائے ٹانگ ٹوٹ جائے انسان زندا رہ سکتا ہے پر شہ رگ کٹ جائے  انسان مر جائے گا اس لیے ہم کشمیر کو حاصل کر کے رہیں گے چاہئے ہمیں اپنی جانوں کا ننذرانہ کیوں نہ دینا پڑے۔