اوکاڑہ؛دیپالپور میں پنسار کی دوکان میں لگی آگ پر ریسکیو ٹیموں نے قابو پالیا

82

اوکاڑہ،28اگست(اے پی پی): دیپالپور  غلہ منڈی روڈ گلشن فرید ٹاؤن میں واقع پنسار کی دوکان کے بالائی حصے میں آگ لگ گئی،  مالکان کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس اور دو فائر وہیکلز فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور ریسکیو ٹیموں نے فائر فائٹنگ آپریشن شروع کر کے آگ پر قابو پالیا ہے۔