اوکاڑہ،20اگست(اے پی پی ): پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چودھری سلیم صادق کی رہائش گاہ پر محرم الحرام اور کربلاکے حوالہ سے محفل میلاد رسول ﷺ کا انقعاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی الحاج مولانا صاحبزادہ فضل الرحمان، مولانا قاری اقبال چشتی صاحب ، مولانا قاضی اسلم، معروف ثناءخواں الحاج محمد سیلم نیازی تھے۔ محفل میلاد النبی ﷺ میں ماہ محرم الحرام اور کربلا کے حوالہ سے علمائے کرام نے سیرت النبیﷺ اور شہداء کربلا کی عظیم قربانیوں پر مبنی اظہار خیال کیا۔محفل میلاد کےاختتام سے قبل رسول پاکﷺ کے زلف مبارک کاحاضرین کو دیدار کروایا گیا اور کھڑے ہو کر حضور اکرمﷺ کی بارگاہ الہی میں سلام پیش کیاگیا۔
محفل میلاد کے شرکاء نے پاکستان کی سلامتی استحکام ،خوشحالی اور تمام مسلم امہ کے لیے دعائے خیر کی۔چودھری سلیم صادق نےشرکاء محفل میلاد کے لئےلنگر کااہتمام اور شکریہ ادا کیا۔
محفل میلاد میں مختلف مکتبہ فکر کے لوگوں،دینی وسیاسی سماجی شخصیات و تاجران،سینئر صحافیوں شیخ ندیم شیراز،شیخ ساجد رشید،وکلاء اوراپیکا پنجاب کے صوبائی صدر شفقت رسول سندھو اور نائب صدر اپیکا ایجوکیشن سہیل خان لودھی نےخصوصی شرکت کی۔