اوکاڑہ؛ ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے 5 ڈاکو گرفتار ، بھاری تعداد میں غیر قانونی اسلحہ برآمد

45

رینالہ خورد ،20اگست(اے پی پی ):  ایس ایچ او تھانہ صدر رینالہ خورد رانا اجمل سعید  نے  پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے  ناکہ لگا کر لوٹ مار کرنے والے 5 ڈاکوگرفتار  کر لیے ہیں   جن کے قبضے  سے  بھاری تعداد میں غیر قانونی  اسلحہ برآمد کیا  گیا  ہے ۔ملزمان کی شناخت،ذوالفقار ،افضل ، زین ، وسیم اور ابوسفیان کے ناموں سے ہوئی ہے ،ملزمان نے دوران تفتیش کئی سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔