اوکاڑہ،01اگست(اے پی پی): صوبائی وزیر اشتمال اراضی/ جنگلی حیات و ماہی پروری پیر سید صمصام بخاری نے پنجاب بیت المال ضلع اوکاڑہ کےزیراہتمام 275مستحقین میں 13 لاکھ 90 ہزار روپےکی امدادی رقوم کےچیک تقسیم کیے۔
اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیر سید صمصام بخاری نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور وزیر
اعلیٰ سردار عثمان بزدارکی قیادت میں میرٹ، شفافیت کے جس کلچرکوفروغ دیا جارہاہے وہ پاکستان کے سنہرےمستقبل کاضامن ہے، حق داروں کوان کا حق پہنچا کر رہیں گے۔انہوں نےکہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نےمشکلات اور مسائل کےحل کے لئے تاریخی اقدامات کئے ہیں۔
قبل ازیں ڈپٹی کمشنر آفس میں ہونے والی تقریب میں ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر)محمد علی اعجاز،چیئرمین بیت المال کمیٹی اوکاڑہ ملک ذیشان بھٹی،ٹکٹ ہولڈرچوہدری سلیم صادق،مہرمحمدجاوید، سینئرجرنلسٹ چوہدری مظہررشید،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اشتیاق احمد،سوشل ویلفیئرآفیسرزمحمد عارف جج،ابرارعلی،ڈی ڈی انفارمیشن خورشید جیلانی،چیئرمین میز بورڈپنجاب پیرنسیم الدین،حفیظ اللہ بلوچ، پیرحسان بخاری،پی ٹی آئی رہنماؤں اورکارکنان کی کثیرتعدادنے شرکت کی۔