اوکاڑہ: جشن آزادی کےموقع پر بیٹ 14کیمپ میں قومی پرچم لہرایا گیا

19

اوکاڑہ،14اگست)اے پی پی): جشن آدی کے موقع پرنیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروےپولیس ڈی ایس پی سائرہ طارق،ایڈمن توقیر عباس اور تمام سٹاف نے بیٹ14 کیمپ رینالہ خورد میں قومی پرچم لہرایا اور قومی ترانہ کے احترام میں سلامی پیش کی اور کلین اینڈ گرین شجرکاری کے تحت سٹاف نے اپنے حصہ کے پودے لگائے اور ملکی سلامتی امن وامان اورخوشحالی کے لئے دعا کی۔

بعد ازاں قومی شاھراہ پر سفر کرنے والوں کو گفٹ اور جھنڈیاں تقسیم کیں اسکے علاوہ ٹریفک قوانین کے متعلق آگاہی دی۔