اوکاڑہ،19اگست (اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزادنے یوم عاشورہ کے روٹس پر سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر ڈی ایس پی سٹی سرکل اظہر گل نے سیکیورٹی ڈیوٹی سے متعلق بریفنگ دی۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزادنے سیکیورٹی ڈیوٹی پر تعنیات اہکاروں سے مخاطب ہوکر ہو کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اوکاڑہ پولیس نے ہمیشہ اپنے فرائض کی ادائیگی عبادت سمجھ کر کی ہے۔
انہو ں نے روٹ پر کھانے تقسیم کرنے والی گاڑی سے لنچ بکس لے کر کھانے کے معیار کو چیک کیا۔