اوکاڑہ،26اگست (اے پی پی): ڈی پی اوفیصل شہزاد نے کہا پولیس کلچر میں بہتری لانے کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاتے ہوئے کام کیا جا رہا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد نے سر پرائز وزٹ کے دوران ایس ایچ او تھانہ صدر اور فرنٹ ڈیسک عملہ کومقدمات کے اندراج میں تاخیر اورغفلت پرشوکاز نوٹس جاری کردئے۔
ترجمان پولیس کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں تھانہ کلچر میں بہتری لانے کے حوالے سے ڈی پی او فیصل شہزاد نے تھانوں کے سر پرایز وزٹ کے دوران تھانہ صدر اوکاڑہ کادورہ کیااورمقدمات کے اندراج میں تاخیر سمیت دیگر غفلت پر ایس ایچ او اے ڈی شاہین اور فرنٹ ڈیسک عملہ کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلبی کی۔ ڈی پی او فیصل شہزاد نے تھانے کا ریکارڈ اور صفائی کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا۔
ڈی پی او نے تھانے میں آنے والے سائلوں کے مسائل خود سنے اور موقع پر داد رسی کے ساتھ دو مقدمات کے فوری اندراج کا حکم بھی صادر کیا ڈی پی او فیصل شہزاد نے فرنٹ ڈیسک میں آنے والی درخواست کے مدعی سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور مقدمے کے اندراج نہ ہونے کی شکایت پر بھی سخت برہمی کا اظہار کیا ڈی پی او نے کہا کہ انصاف کی بروقت فراہمی نہ کرنے اور مقدمات کے اندراج میں بلاوجہ تاخیری حربے کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔