جنرل
اوکاڑہ،05اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا ہے کہ یوم استحصال کشمیر بھارت کے 5 اگست 2019 کے ظالمانہ اقدامات اور مقبوضہ کشمیر کی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر اخلاقی جواز کو پوری دنیا کے سامنے لانے کے لئے یوم سیاہ کے طور پر منایا جا رہا ہے اوکاڑہ کے عوام مقبوضہ کشمیر کے مظلوم لوگوں کے ساتھ ہیں ہم ان کی سیاسی،اخلاقی اور سفارتی مدد جاری رکھیں گے مظلوم کشمیر یوں کی اپنے حق خود ارادیت کے لئے قربانیاں رنگ لائیں گی اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرہ کو عملی تعبیر مل سکے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس میں یوم استحصال کشمیر کے موقع پر منعقدہ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں 9:00 بجے شہر میں ایک منٹ کے لئے ٹریفک کو روکا گیا تقریب کے موقع پر سائرن بجائے گئے اور ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سید گلزار سبطین،صدر خواتین ونگ اوکاڑہ میڈم شازیہ احمد،سماجی کارکن قمر عباس مغل نے بھی خطاب کیا۔ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے ظالمانہ طرز عمل نے بھارت کے چہرہ سے نقاب اتار دیا ہے مظلوم کشمیریوں کی جدوجہد اور ان کیااستقامت نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنی آزادی کے حصول کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے بھارت کا ظالمانہ طرز عمل مظلوم کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم نہیں کر سکتا مظلوم کشمیری اپنی استقامت،جراء ت اور ہمت سے مشکل حالات کے باوجود آزادی کی شمع روشن کئے ہوئے ہیں پوری دنیا کا ہر وہ شخص جو آزادی خود مختاری،امن اور سلامتی پر یقین رکھتا ہے وہ مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب کشمیر ی اپنی آزادی حاصل کر لیں گے، مقررین نے وزیر اعظم عمران خان کی قیادت اپنے بھر پور اعتماد کا اظہر کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جس جراء ت سے کشمیر کا مقدمہ اقوام عالم کے سامنے رکھا ہے ماضی میں اس کی نظیر نہیں ملتی انہوں نے کہا کہ بھارت نے آئین میں موجود آرٹیکل 370 اور 35/A کو ختم کر دیا جس سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم ہو گئی کشمیر ی عوام اس بات کو قبول کرنے کے لئے کسی صورت آمادہ نہیں ہیں کہ وادی میں ان کی اکثر یت کو اقلیت میں تبدیل کر دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہر شہری مظلوم کشمیریوں کے ساتھ کھڑا ہے ہم مظلوم کشمیریوں کی ہر سطح پر حمایت جاری رکھیں گے تقریب میں وکلاء،صحافیوں،نمایاں شہریوں،سرکاری افسران سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے شرکت کی۔