اوکاڑہ: کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز کی زیرصدارت ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ہیلتھ کونسل کےاجلاس کا انعقاد

83

اوکاڑہ،25اگست )اے پی پی): تھیلیسیما کے مریضوں کو علاج معالجہ کی سہولت اور خون کی فراہمی کے لیے ترجیحی بنیادوں پر کام کرتے ہوئے الگ وارڈ قائم کیا جائے ممکنہ سہولیات کی فراہمی کے لیے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لانے کے ساتھ مخیر حضرات کو بھی اس کار خیر میں شامل کیا جائے ان خیالات کا اظہار  ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد علی اعجاز نے ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ میں ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااس موقع پر سماجی سیاسی شخصیات عبد الررشید بوٹی،پی ٹی آئی کے رہنما ٹکٹ ہولڈرچوہدری سلیم صادق،رائے احمد حسن، قمر عباس مغل، شیخ عبدالغفور وائس چیئرمین ریڈکریسنٹ سوسائٹی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس اینڈ پلاننگ چوہدری طاہر امین،سی او ہیلتھ ڈاکٹر عبد المجید،ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نبیل سلیم،سی او میونسپل کارپوریشن ارحم نذیر،اظہرشیخ،بلڈ بنک انچارج اور متعلقہ ڈاکٹرز بھی موجود تھے اراکین ہیلتھ کونسل نے ہسپتال میں تھیلیسیما کے مریضوں کے علاج معالجہ میں مزید بہتری لانے جدید مشینری کی خریداری اور الگ وارڈ کی تعمیر کے حوالے سے تجاویز دیں ۔ ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے سی او ہیلتھ ڈاکٹر مجید کو ہدایت کی کہ تھیلیسیما کے مریضوں کی سہولت کے لیے جلد تمام کاموں کو حتمی شکل دی جائے ہسپتال کے مسائل کے حوالے سے میاں رشید بوٹی اور چوہدری سلیم صادق کی نشاندہی پر ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر نبیل سلیم کو ہدایت کی کہ ہسپتال میں صفائی کی صورتحال فوری بہتر بنانے کے ساتھ ڈاکٹرز کی حاضری کو سو فیصد یقینی بنایا جائے بصورت دیگر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے چیف آفیسر ارحم نذیر کو ہدایت کی کہ ہسپتال کے باہر سے عارضی اور مستقل ناجائز تجاوزات فوری ختم کروائی جائیں اور پارکنگ اسٹینڈ کو ہسپتال کے باہر سے ختم کر کے الگ جگہ مختص کروایا جائے۔ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) محمد علی اعجاز نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت صحت کے شعبہ کو اولین اہمیت دیئے ہوئے ہے تمام خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ کی فراہمی کے ساتھ ساتھ سرکاری ہسپتالوں میں پیچیدہ طبی ٹیسٹوں کی سہولت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں ضرورت اس امرکی ہے کہ ہسپتالوں میں سر وس ڈیلیوری کے طریقہ کار کو اطمینان بخش بنایا جائے پبلک سیکٹر میں کام کرنے والے ہسپتالوں کے معیار اور طبی سہولیات کی فراہمی میں کمی کوتاہیوں کو دور کیا جائے ایمر جنسی سر وسز کی 24 گھنٹے فراہمی میں کسی جگہ پر رکاوٹ نہیں ہونی چا ہیے۔