اٹک خورد پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرکے دو موٹرسائیکلز برآمد کر لیے

33

اٹک، 20 اگست (اے پی پی): اٹک خورد پولیس نے موٹرسائیکل چور گرفتار کرکے دو موٹرسائیکلز برآمد کر لیے۔

ترجمان اٹک پولیس کے مطابق ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کے احکامات پر موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کے ملزمان ٹریس کرنے کیلئے  ڈی ایس پی ضیغم عباس کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ اٹک خورد  گلفراز احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی گئی جس کو ملزمان کی گرفتاری کو جلد از جلد  یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ۔
اٹک خورد پولیس نے ایس ایچ او گلفراز کی سربراہی میں 2 مختلف وارداتوں میں ملوث ملزم کو گرفتار کر کے آہنی سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا  جس سے  دوران تفتیش چوری شدہ 2 موٹر سائیکلز برآمد کر  لیے گئے۔ملزم کی شناخت سید رزاق ولد آفرین خان سکنہ گوریکلہ جا مبیل تحصیل بابوزئی ضلع سوات  کے نام سے ہوئی۔

اس موقع پر ڈی پی او اٹک رانا شعیب محمود کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ ورانہ مہارت سے ملزمان کو قانون کے آہنی شکنجے میں جکڑ کر کیفر کردار تک پہنچا رہی ہے تا کہ معاشرہ ایسے ناسوروں سے پاک ہو سکے۔