ایبٹ آباد :گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام آزادی سائیکل ریس کا انعقاد

16

ایبٹ آباد ،14 اگست (اے پی پی ): گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام آزادی سائیکل ریس اختتام پزیر ہوگی ،آزادی سائیکل ریس ایبٹ آباد سے شروع ہوئی اور 35کلومیٹر کا فاصلہ ایک گھنٹہ اور 37 منٹ میں طے کیا گیا ، شدید بارش کے باوجود سائیکلسٹ نے اپنا سفر مکمل کیا ۔

جی ڈی اے کے زیر اہتمام سائیکل ریس میں ملک بھر سے 33سائیکلسٹ نے حصہ لیا ،چاروں صوبوں سے شریک کھلاڑیوں میں پہلی تین پوزیشن کے پی کے کے نام رہی پہلی پوزیشن یوسف خان نے حاصل کی جنھوں نے 1گھنٹے اور37منٹ میں سفر طے کیا دوسرے نمبر پر ساجد نے 1گھنٹہ 37منٹ اور6سکینڈ میں طے کیا جبکہ تیسرے نمبر پر بھی عمرفاروق نے 1گھنٹہ 37منٹ اور59سکینڈ میں طے کیا ہے۔ اس موقع پر پہلی تین پوزیشن حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں نقد انعامات تقسیم کئے گئے ۔

 اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر ثقافت شوکت یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کر تے ہوے کہا   کہ صوبائی حکومت سیاحت کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات اٹھا رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مشکل ترین وقت میں عمران خان نے ملکی معشیت کو بہتر کیا، پوری دنیا کے مسلمان ممالک عمران خان پر اعتماد کرتےہیں۔

شوکت یوسفزئی نے کہا کہ  ہم سے پہلے لیڈر جا کر پرچی پڑھتے تھے، عمران خان آنکھوں میں آنکھ ڈال کر بات کرتا ہے ،ان کا کہنا تھا کہ چورں اور ڈاکوؤں نے اس ملک کو لوٹا ہے ہمیں اپنے کھیلوں سے سیاست کو ختم کرنا ہو گا۔