ایلیٹ طبقہ نظام سے فائدہ اٹھاتا ہے اس لیے نظام تعلیم تبدیل نہیں ہونے دیتا ؛ وزیراعظم عمران خان

22

اسلام آباد،16اگست  (اے پی پی):وزیراعظم عمران خان نے طبقاتی تقسیم کے خاتمہ کے لئے   یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی میں جو صاحب اقتدار لوگ تھے اور جنہوں  نے فیصلے کرنا  تھے ان کے بچے ان تعلیمی اداروں میں تعلیم حاصل کر رہے  تھے جہاں پر انگلش میڈیم نظام تعلیم تھا اور تمام ملازمتیں بھی اسی نظام تعلیم کے لئے تھیں اور معاشرے میں انہیں فوقیت دی جاتی تھی، سول سروس میں شمولیت نوجوانوں کی بڑی خواہش ہوتی تھی، سول سروس میں انگلش میڈیم تعلیم حاصل کرنے والوں کے علاوہ کوئی جا ہی نہیں سکتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ لارڈمیکالے ڈیڑھ سو سال پہلے انگلش میڈیم نظام تعلیم لے کر آیا تھا اور اس کا مقصد یہ تھا کہ انگریز  برصغیر میں ایسے لوگ چاہتےتھے جو یہاں کے لوگوں پر حکومت کرنے کے لئے ان کی مدد  کریں ،  اسی لئے انگریز نے طبقاتی نظام تعلیم یہاں پر بنا دیا۔