ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم کا تجاوزات کے خلاف آپریشن

38

ملتان ،28 اگست  (اے پی پی ):ڈائریکٹر جنرل ایم ڈی اے قیصر سلیم کی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایم ڈی اے انفورسمنٹ ٹیم  نے  تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے اعوان چوک، سیدں والا بائی پاس چوک سے  ماڈل ٹاؤن چوک تک اور ملتان پبلک سکول روڈ پر روڈ سائیڈ پر قائم تمام تر تجاوزات کو ہٹا دیا۔آپریشن کی سربراہی ڈپٹی ڈائریکٹر انفورسمنٹ محمد آفاق بھٹی نے کی جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر انفورسمنٹ ملک جاوید اعوان،سپریڈنٹ انفورسمنٹ رانا سعید اختر و انفورسمنٹ عملہ شریک تھے۔