برسلز، 05 اگست (اے پی پی):ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن بیلجیم یورپ اور پشتون آرگنائزیشن یورپ کے زیراہتمام برسلز میں 5اگست کی مناسبت سے یورپین پارلیمنٹ،پورپین کمیشن ،یورپین کونسل اوریورپین وزرات خارجہ کے سامنےیوم استحصال کشمیر احتجاجی مظاہرہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں برسلز اور اس کے گردونواح میں مقیم پاکستانی وکشمیر کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مظاہرہ میں پشتون آرگنائزیشن یورپ کے صدر اور چیئر مین نوید خان ، عرب گل نے صدارت کی اور خصوصی خطاب میں چیئرمین ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ ہم اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک کشمیر کی آئینی حیثیت 5اگست 2019 سے پہلے والی نہیں ہو جاتی،5 اگست 2019ء کا دن نریندر مودی حکوت کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدام بھارت کے جمہوری ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ ہے۔
چوہدری پرویز اقبال لوسر نے کہا کہ دنیا کے منصف کیوں خاموش ہیں 2 سال سے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت بلک رہی ہے اور اسے بنیادی ضرریات زندگی بھی میسر نہیں ہیں۔ عالمی برادری بھارتی غاصب فوج کے مظالم کا نوٹس لے اور انسانی حقوق کو بحال کرائے۔
دیگر مقرین نے نے کہا آج جب پوری دنیا ‘‘کورونا’’ کی عالمی وبا سے نبردآزما ہے، بھارت کورونا کے حفاظتی اقدامات کی آڑ میں کشمیریوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔ عالمی برادری نے بھارت کی اس دہشت گردی کا اس طرح نوٹس نہیں لیا جس طرح لینا چاہیئے۔
اس موقع پریورپین پارلیمنٹ،پورپین کمیشن ،یورپین کونسل اوریورپین وزرات خارجہ مودی خلاف نعروں سے گونج اٹھا ،مظاہرین نے دہشت گرد دہشت گرد بھارت دہشت گرد، بھارتی فوج واپس جائے، ہم کیا چاہتے آزادی ،دہشت گرد دہشت گرد مودی دہشت گرد کے فلک شگاف نعرے بلند کئے۔
مظاہرہ میں کشمیری سینئر رہنما قر عباسی، بشارت چوہان، ظفر چیئرمین، انعام اللہ بھٹی پاکستانی یورپین اسٹوڈنٹس اور جمیل خان نے خصوصی شرکت کی ۔