بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کئیر کمیشن قائم کر دیا گیا ہے،آئندہ بارہ روز تک چلڈرن ایمیونائزیشن کے نوے فیصد اہداف حاصل کر لئے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

46

بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کئیر کمیشن قائم کر دیا گیا ہے،آئندہ بارہ روز تک چلڈرن ایمیونائزیشن کے نوے فیصد اہداف حاصل کر لئے جائیں گے،پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

کوئٹہ30اگست (اے پی پی): پارلیمانی سیکرٹری صحت ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں محکمہ صحت کی بہتری کے لئے پہلا ہیلتھ کئیر کمیشن قائم کر دیا گیا ہے  ہیلتھ سیکٹر میں اصلاحات کے لئے موثر قانون سازی کی گئی ہے کوویڈ ویکسین کی رجسٹریشن میں تاخیر کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے بیک لاک ختم کردیا گیا ہے ویکیسن لگوانے کے باوجود تیکنیکی مسائل  کی وجہ سے جن افراد کی ”نیم” میں رجسٹریشن نہیں ہوسکی انہیں دوبارہ ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں بلوچستان میں خسرہ ویکسین نہ پلانے والے والدین کے خدشات کو دور کرنے کے لئے وجوہات کا جائزہ لے رہے ہیں خسرہ مہم کی کامیابی کے لیے حکمت عملی کو مزید بہتر بنایا جاررہا ہے آئندہ بارہ روز تک چلڈرن ایمیونائزیشن کے نوے فیصد اہداف حاصل کر لئے جائیں گے  ان خیالات کا اظہار انہوں نے خسرہ مہم کی دوسری جائزہ  پلاننگ میٹنگ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا پارلیمانی سیکرٹری صحت  ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ بلوچستان میں کورونا ویکسین کے لئے قانون سازی کی گئی ہے اس سے قبل کئی دہائی قبل محض خسرہ ویکسین کی قانون سازی کی گئی تھی انہوں نے کہا کہ روٹین ایمیونائزیشن کے اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے اور سب کو ایک ٹیم بن کر کام کرنا ہوگا اور عام آدمی کو صحت کی معیاری اور بہتر سہولیات کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ ضلعی سطح پر افسران کو بااختیار بنائیں گے لیکن اس کے ساتھ ساتھ جوابدہی کا موثر عمل بھی متعارف کرایا جائے گا  پارلیمانی سیکرٹری صحت نے  ایمیونائزیشن کے اہداف حاصل کرنے والے افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کم اہداف کے حامل اضلاع کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بھی پختہ عزم اور محنت سے طے شدہ  اہداف کے حصول کو یقینی بنانے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھائیں۔