بورےوالا، 05 اگست(اے پی پی):یوم استحصال کشمیر پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی گئی،ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا عمر فاروق نے کی۔ ریلی میں انجمن تاجران، سول سوسائٹی، مذہبی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
ریلی سے خطاب میں اسسٹنٹ کمشنر عمر فاروق نے کہا کہ بھارت نے کشمیریوں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں ، کشمیر بہت جلد پاکستان کا حصہ ہو گا۔