بورے والا؛ گرین ریوولیشن تحریک کے زیر اہتمام شہریوں میں مفت پودے تقسیم

39

بورے والا، 16 اگست  (اے پی پی ): گرین ریوولیشن تحریک کے زیر اہتمام فلور ملز ایسوسی ایشن پنجاب کے سینئر وائس چیئرمین   شہباز محمود شیخ کے تعاون سے بورے والا کو سرسبز و شاداب بنانے کے لئے چیچہ وطنی روڈ پر عوام میں مفت پودے تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی جس میں گرین ریولیشن کے چیف کوآرڈینٹر مطاہر جمیل رامے،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر اظہار خالد اور دیگر نمائندہ شخصیات نے شہریوں میں مختلف اقسام کے پھولدار،پھل دار، سایہ دار اور آرائشی پودے مفت تقسیم کئے ۔

 اس موقع پر شہباز محمود شیخ   کا  کہنا تھا کہ موجودہ موسمیاتی تبدیلیوں سے مقابلہ کرنے کے لئے پودے لگانا بہت ضروری ہے جہاں بھی جگہ میسر ہو وہاں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہم اپنے شہر اور ملک کو سرسبز و شاداب بنا سکتے ہیں۔