بیلجیئم ۔5اگست (اے پی پی):بیلجیئم میں پاکستان کے سفیرظہیر اے جنجوعہ نے کہا ہے کہ عالمی اداروں کو بھارت کی ظالمانہ کاروائیوں کے خلاف کردار ادا کرنا چاہئیے ۔ بھارتی حکومت نے نو لاکھ سے زائد فوجی تعینات کر کے مقبوضہ کشمیر کو دنیا کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے۔پانچ اگست 2019کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدامات کے بعد گزشتہ دو سال سے مقبوضہ کشمیر میں کرفیو نافذ ہے،انٹرنیت اور میڈیا پر مکمل پانبدی عائد جبکہ متنازعہ علاقہ کی آبادیاتی ساخت کو تبدیل کرنے کیلئے متعدد دونئے میسائل قوانین جاری کئے ہیں۔
جمعرات کو ’یوم استحصال‘کے موقع پر اپنے ایک بیان میں سفیر نے کہا ہے کہ یہ تمام تر قانون سازی غیر قانونی اور یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں اور چوتھے جینوا کنونشن کی صرحا خلاف ورزی ہے۔ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ گزشتہ دوسال سے بھارتی قابض فورسز نے اپنے فوجی محاصرے اور غیر انسانی کریک ڈاون میں بے پناہ اضافہ کر دیا ہے، جس سے مقبوضہ وادی میں قیمتی انسانی حقوق اور انسانی صورتحال مزید خراب ہو گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی خراب حالیہ وقتوں کی بدترین انسانی المیےکی عکاس ہے۔سفیر نے مطالبہ کیا کہ عالمی برادری تنازعہ کشمیر کے حل میں اپنا کردار ادا کریں اور بھارت پر زور دے کہ وہ فوجی محاصرہ ختم کرے،پانچ اگست کے غیر قانونی اقدامات واپس لے سلامتی کونسل کے قراردادوں پر عملدرآمد اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں بند کرے۔ظہیر اے جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیریوں کی سفارتی،اخلاقی اور سیاسی حمایت جاری رکھے گا ۔