بہادر نگر ریسرچ فارم اوکاڑہ میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش شروع

83

اوکاڑہ،28اگست(اے پی پی ): چائنہ کی ڈیمانڈپرپنجاب حکومت کی ہدایات پر بہادر نگر ریسرچ فارم اوکاڑہ میں اعلیٰ نسل کے گدھوں کی افزائش کے تحت لاسی،امریکن کراس اور دیسی گدھے متعارف کرانے پر کام جاری کر دیا۔

یہ انکشاف بہادرنگر ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے فارم مینجر ڈاکٹرمنصور مبین نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ بہادر نگر ریسرچ فارم میں چائنہ کے مختلف وفود نے ہمیں گدھوں کی ایکسپورٹ کے لئےڈیمانڈ کی کہ ایک ماہ کےاندر پندرہ ہزار گدھے ایکسپورٹ کریں۔جس پر ہم نے علاقے کے فارمرز کو گدھوں کی بریڈنگ کے سلسلہ میں ونڈا،منرل مکسچر اور بروشر مفت تقسیم کئے۔انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ سی پیک کا حصہ ہے  اور پاکستان سے جلد ہی ان گدھوں کی ایکسپورٹ شروع ہوجائیگی۔