بہاولنگر؛ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب سے یوم عاشور سے ایک روز قبل فلیگ مارچ کا انعقاد

18

بہاولنگر ،18 اگست  (اے پی پی ):یوم عاشور کے سلسلے میں ضلعی انتظامیہ، پولیس کی جانب سے انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ، ضلعی انتظامیہ اور پولیس کیجانب  سے  یوم عاشور سے ایک روز قبل فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گی۔افلیگ مارچ میں پولیس ، سیکورٹی اداروں  سمیت مختلف سرکاری محکموں نے حصہ لیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدار نے فلیگ مارچ کی قیادت کی۔فلیگ مارچ شہر بھر کی اہم شاہراوں، بازاروں میں کیا گیا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او  ظفر بزدار نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد عوام میں احساس تحفظ کو اجاگر کرنا ہے، یوم عاشور کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ جلوس کے راستوں کو بھی فلیگ مارچ کا  حصہ بنایا گیا ہے۔ محرم الحرام کے دوران 1600 سے زائد پولیس اہلکار ، رضا کار  ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں ۔انہوں نےامن کمیٹی کے ممبران ، تاجر برادری میڈیا نمائندگان سے اپیل کی کہ وہ  امن وامان کی خوشگوار صورتحال برقرار رکھنے کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔