بہاولنگر؛ ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل میں تصادم ، 2 افراد جاں بحق، ایک زخمی

28

بہاولنگر،18اگست  (اے پی پی ):چک نمبر 224 نائن آر کے قریب ٹریکٹر ٹرالی اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جاں بحق افراد کی شناخت محمد رمضان اور عبدالمجید کے نام سے ہوئی  ہے  جبکہ   ٹریکٹر ٹرالی کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ہے ۔ ریسکیو اور پولیس نے موقع پر پہنچ  کر  زخمی اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا  ہے