بہاولنگر، 18 اگست (اے پی پی ): پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن نے خفیہ اطلاع پر بڑی کامیاب کارروائی کرتے ہوئے عارف والا روڑ پل فورڈ کے قریب کار سے لاکھوں روپے مالیت کی غیر ملکی شراب کی سینکڑوں بوتلیں برآمد کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کی شناخت جاوید مسیح کے نام سے ہوئی ہے، ملزم لاہور کا رہائشی ہے اور مختلف اضلاع میں غیر ملکی شراب سپلائی کرنے والا بڑا ڈیلر ہے۔
ڈی پی او ظفر بزدار نے بتایا کہ ملزم سے تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔ انہوں نے کہا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ اورجرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے ضلع بھر میں اس طرز کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔