بہاولنگر؛ ڈی پی ایس میں وزیراعظم عمران خان کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے تحت پودے لگائے گئے

39

بہاولنگر،28اگست (اے پی پی): ضلع بھر میں وزیراعظم کلین اینڈ گرین پاکستان مہم بھرپور انداز سے جاری ہے ، مہم کے تحت  ڈی پی ایس میں پودے لگانے گئے۔ ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے گل مہر کا پودا لگایا۔

ڈپٹی کمشنر شفقت اللہ مشتاق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب نے ملکر پاکستان کو سرسبز بنانا ہے ،ملک کو سرسبز بنانے کے لئے تمام اداروں اور شہریوں نے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہے، درخت ماحول کو خوشگوار بھی بناتے ہیں   ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت   کی جانب سے شجرکاری کے لئے سب سے زیادہ کام کیا گیا ہے ،ضلعی انتظامیہ تمام اداروں  کیساتھ ملکر سب سے بڑی شجر کاری مہم شروع کررہی ہے ۔

اس موقع پر پرنسپل ڈی پی ایس پروفیسر شفیق احمد اسسٹنٹ کمشنر سید عثمان منیر ڈی ایس پی ارشد چیمہ بھی موجود تھے۔