بہاولنگر ؛ جشن آزادی کی مرکزی تقریب ، پرچم کشائی کی گئی

29

بہاولنگر،14 اگست(اے پی پی ): بلديہ لان میں جشن آزادی کے حوالے سے مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  تقریب کے آغاز پر سائرن بجایا گیا  پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی صوبائی وزیر شوکت لالیکا نے ڈپٹی کمشنرشفقت اللہ مشتاق اور ڈی پی او ظفر بزدار   کے ہمراہ پرچم کشائی کی۔

 اس موقع پر فضاء میں غباروں کے ساتھ قومی پرچم بھی اڑایا گیا اور   ملی نغموں پر طلباء نے زبردست پرفارمنس ہیش کی  جبکہ  فضاء  پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی ۔طلباء نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کئے جس پر حاضرین نے بھرپور داد دی۔

تقریب میں سرکاری، سول اداروں کے سربراہان، سماجی شخصیات سمیت شہریوں نے بھرپور شرکت کی  ۔