بہاولنگر ؛ 8 محرم الحرام کے موقع پر مہندی اور جھولے کا خواتین کا روایتی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی امیر کوٹ سے برآمد

48

 بہاولنگر،17 اگست  (اے پی پی ): 8 محرم الحرام کے موقع پر مہندی اور جھولے کا خواتین کا روایتی ماتمی جلوس امام بارگاہ باب علی امیر کوٹ سے برآمد ہوگیا۔ جلوس میں خواتین ، بچوں ، عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہے ۔جلوس کے شرکاء کی جانب سے نوحہ خوانی پر سینہ کوبی ،زنجیر زنی، ماتم داری کا سلسلہ جاری ہے، جلوس اپنے روایتی راستے پر رواں دواں ہے جلوس کے راستے میں  پانی شربت دودہ کی سبیلیں بھی لگائی گئیں ہیں۔ جلوس جامعتہ الزھراہ امام بارگاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔

 جلوس کی سکیورٹی کے  سخت انتظامات بھاری نفری تعینات کی گئی ہے جلوس کے روٹ پر اسنائپر تعینات ہیں اور ملحقہ تمام روڈز ٹریفک کےلئے بند ہیں جبکہ پولیس لائن اور ڈی سی آفس میں قائم  کنٹرول سے جلوس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے