بہاولنگر ,27 اگست (اے پی پی )؛بہاولنگر ضلع بھر میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگرمحمد ظفر بزدار کی ہدایت پر پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کامیاب کاروائیاں کرتے ہوئے خاتون منشیات ڈیلر عظمیٰ عرف نجمہ بی بی سمیت 15 ملزمان محمد شہباز،محمد رضوان،محمد اکرم،سیف الرحمان،علی رضا، محمد محمود،عامر سجاد،محمد ارشد،شہباز حبیب، محمد وسیم،ارشد،الطاف،سفیان اور محمد عابد عرف عابی کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضہ سے 6کلو سے زائد چرس ، ہیروئن 100 گرام اورشراب معہ لہن644 لیٹروآلات کشید تین عدد چالو بھٹیاں برآمدکر لی گئیں۔ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج کر کے تفتیش کا عمل جاری ہے۔اس موقع پر ڈی پی او محمد ظفر بزدارکا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہماری نوجوان نسل کو نشے کی صورت میں زہر سپلائی کر رہے ہیں۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ ضلع بہاولنگر کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔عوام کو بھی چاہیے کہ منشیات فروشوں سے متعلق اطلاع دیکر پولیس کا ساتھ دیں ۔