بہاولنگر، 25 اگست ( اےپی پی): بہاولنگر کے علاقہ مبارک آباد 69 فور آر سٹاپ کے قریب تیز رفتار کار موٹرسائیکل کو بچاتے ہوئے الٹ گئی۔ حادثے میں کار سوار خاتون سمیت دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں شہناز بی بی اور علی شان شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں علی عمیر ، ولی محمد اور عمران شامل ہیں ریسکیو ٹیم نے زخمیوں اور لاشوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہارون آباد منتقل کردیا ۔ حادثے کا شکار ہونے والا بدقسمت خاندان فورٹ عباس میں رشتہ دار کی نماز جنازہ میں شرکت کے بعد واپس اپنے گھر جا رہے تھا کہ حادثہ کا شکار ہو گئے. پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کردی۔