بہاولنگر /7 محرم الحرام مرکزی ماتمی جلوس برآمد

29

 بہاولنگر، 16 اگست(اے پی پی): 7محرم الحرام کے موقع پر علم کا سب سے بڑا جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک ہے، نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور ماتم داری کا سلسلہ جاری ہے۔

مرکزی جلوس کی سیکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں قائم کنٹرول رومز سے جلوس کی  سی سی ٹی وی کیمروں سے مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔

مرکزی جلوس مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا شام 7بجے  اختتام پذیر ہو گا، ضلع بھر میں آج 9 جلوس نکالے جائیں گے اور 37 مجالس منعقد ہوں گی