ملتان، 17 اگست (اے پی پی ):سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے کہا ہے کہ تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے اور کام کے معیاراور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ نے تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں پر بریفنگ لینے کے موقع پر کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ تونسہ میں جاری ترقیاتی سکیموں میں، ٹائلز ،لائیٹس ،سیوریج،صاف پانی اور پارکوں کی سکیمیں شامل ہیں، جلد از جلد مکمل کیئے جائیں اور کام کے معیار کو مزید بہتر بنایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب میں جاری منصوبوں کی مسلسل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے۔ آ فیسران فیلڈ مانیٹرنگ کو مزید فعال بنائے۔
اس موقع پر پی ایچ اے ،واسا اور پی ایچ ای کے متعلقہ آفیسران بھی موجود تھے۔