تھرپارکر؛ جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب ، بچوں نے ملی نغمے ،تقاریر پیش کیں

16

تھرپارکر،14 اگست( اے پی پی): ملک بھر کی طرح جشن آزادی کے حوالے سے پرچم کشائی تقریب ہائی اسکول مٹھی، ہائی اسکول ڈیپلو  میں منعقد ہوئی ۔ تقریب میں افسران سمیت شہریوں نے بھی شرکت کی۔مٹھی ہائی اسکول کی تقریب میں  ڈپٹی کمشنر تھرپارکر نواز سوہو، ضلع ایجوکيشن آفیسر غلام نبی ساہڑ  اور ڈی ایس پی تھرپارکر ایوب درس نے پرچم کشائی کی۔  تقریب میں اسکول کے بچوں نے ملی نغمے، تقاریر پیش کیں۔ ڈیپلو ہائی اسکول میں بھی پرچم کشائی کی تقریب سادگی سے منائی گئی۔

تقریب میں  اساتذہ، شہریوں اور اسکول کے طلبہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔