جعلی خبروں کی نشر و اشاعت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسئلہ بن چکی ہے ،جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے،صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

34

اسلام آباد۔7اگست  (اے پی پی):صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاک چائینہ سنٹر میں منعقدہ  وزارت اطلاعات و نشریات کے8 ذیلی اداروں کی ڈیجیٹلائزیشن کے منصوبہ نیشنل ڈیجیٹل انفارمیشن پلیٹ فارم ” این ڈی آئی پی ” کی افتتاحی تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جعلی خبروں کی نشر و اشاعت پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسئلہ بن چکی ہے ،جعلی خبروں کے ذریعے عالمی میڈیا پر پاکستان کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نئے پاکستان کی طرف جا رہے ہیں، تعمیری میڈیا سے اچھے خیالات پروان چڑھیں گے اور اسلامو فوبیاکے خاتمہ میں مدد ملے گی، میڈیا اور مساجد قوم کی تربیت اور کردار سازی میں اہم مقام رکھتے ہیں، بھارت نے پاکستان کے خلاف جعلی خبریں بنائیں اور انہیں دنیا میں پھیلایا، پاکستان بدعنوانی کی وجہ سے مالی اعتبار سے پیچھے رہ گیا لیکن ذہانت میں دنیا کے کسی ملک سے کم نہیں۔