جلالپورپیروالا میں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی

15

جلالپورپیروالا  ،14 اگست (اے پی پی ): جلالپورپیروالا  میں بھی جشن آزادی ملی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئی اس سلسلہ میں تحصیل و میونسپل انتظامیہ اور پولیس کے اشتراک سے میونسپل کمیٹی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے آغاز میں  پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی دی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر مدثر ممتاز ہرل نے اپنے ہاتھوں سے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر چیف آفیسر میونسپل کمیٹی پیر مصلح دین شاہ،ایس ایچ او تھانہ سٹی عمر دراز خان،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افیسر ملک خالد حسین بھٹہ، ٹریفک وارڈن،پولیس نفری اور میونسپل کمیٹی کے دیگر ملازمین سمیت شہریوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

مزید برآں جلال پورریسٹ ایریا پرموٹر وے پولیس نے بھی جشن آزادی کے موقع پر کیک کاٹا اور سلامی پیش کی،جبکہ گورنمنٹ ہایئر سیکنڈری سکول سمیت دیگر سرکاری و پرائیویٹ تعلیمی اداروں میں  بھی جشن آزادی کی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔