جہلم؛یومِ شہداء کے موقع پر پولیس شہداء کی یاد میں شمعیں روشن ، شہداء کو خراج تحسین پیش

31

جہلم،05 اگست(اے پی پی): ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں یومِ شہداء کے موقع پر پولیس شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر  نے کہا کہ جہلم پولیس اپنے شہداء کی عظیم قربانیوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کرتی ہے، عظیم قومیں اپنے شہداء کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ جہلم پولیس ایسے ہی شہداء کی امین ہے جن کی شہادت  محکمہ کی عزت اور وقار کو چار چاند لگائے۔

شاکر حسین داوڑنے کہا کہ یوم شہداء پولیس کا مقصد اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران اپنی جانیں قربان کرنے والے شہداء کی لازوال قربانیوں کو تسلیم کرتے ہوئے خراجِ تحسین پیش کرنا اور لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔