جہلم؛ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک (23 اگست تا 28 اگست 2021)کے سلسلہ میں آگائی واک کا اہتمام

19

جہلم، 21 اگست  (اے پی پی ): گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک (23 اگست تا 28 اگست 2021)کے سلسلہ میں سی ای او ہیلتھ کے آفس سے وآئے کراس تک آگائی واک کی گئی۔ واک کی قیادت سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے کی۔

 اس موقع پر ڈاکٹر وسیم نے کہا کہ بچے کا پہلا حق ماں کا دودھ، ماں کے دودھ کی افادیت و اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے آئی آر ایم این سی ایچ پروگرام محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب لاہور کی ہدایت کے مطابق ضلع جہلم میں ہفتہ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 23 اگست تا 28 اگست تک منایا جارہا ہے۔ جس میں بتایا جائیگا کہ بچوں کے لیے ماں کا دودھ کیوں ضروری ہے کیونکہ ماں کا دودھ ہی 5سال سے کم عمر بچوں میں ہرسال ہونے والی تقریباً 823000اموات روک سکتا ہے اور اس کی بدولت تقریباً 20ہزار ماوں کو بریسٹ کینسر کی وجہ سے لقمہ اجل بننے سے بچایا جاسکتا ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق تقریباً 76لاکھ بچے ہرسال ماں کا دودھ پینے سے محروم رہتے ہیں اور سب سے اہم بات بچوں کے لئے ماں کا دودھ خاندان پر فارمولا ملک کے اضافی خرچ کی نسبت مفت  میسرہوتا ہے۔

 ایک اندازے کے مطابق بچوں کے لئے سب سے سستا بازاری دودھ لیکٹوجن ایک گھرانے پر تقریباً 3لاکھ تیس ہزار 7سو روپے سالانہ اضافی خرچ کے بوجھ کا باعث بنتا ہے اسی طرح مشہور فارمولا دودھ میجی ایف یو سالانہ تقریباً 735000اضافی خرچ سالانہ کا باعث بنتا ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بچوں کے لئے ماں کا دودھ بنا کسی اضافی خرچ کے بچے کی بہترین نشوونما کے لیے مفت میسر ہوتا ہے۔

 سی ای او ہیلتھ نے  کہا کہ بریسٹ فیڈنگ آگاہی واک میں ماں کے دودھ کی اس اہمیت اور افادیت کو عوام و الناس میں اجاگر کرنے کے لیے ضلع جہلم میں گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک 23 اگست تا 28 اگست منایا جارہا ہے جس میں محکمہ صحت کی طرف سے تعینات لیڈی ہیلتھ ورکرز حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین میں ماں کے دودھ کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کریں گی۔ انہوں نے   بتا یا کہ گلوبل بریسٹ فیڈنگ ویک کے دوران ڈسٹرکٹ جہلم کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں اسپیشل کاؤنٹر لگائے  جاینگے جہاں محکمہ صحت کا تربیت  یافتہ اسٹاف موجود ہوگا جو کے بچوں کو بریسٹ فیڈنگ کروانے والی ماؤں کو درپیش مسا ئل کی نشاندہی کرینگی اور اس کا مناسب علاج و ہدایات بھی فراہم کرینگے  اور ہسپتال آنے والی خواتین میں بچوں کے لئے ماں کے دودھ کی اہمیت کو بھی اجاگر کرینگی۔ اس کے علاوہ ڈسٹرکٹ اور تحصیل لیول پر سیمینار منعقد کروائے  جائیں گے تا کہ بچوں کے لئے صرف ماں کا دودھ لازمی قرار دینے کے لئے شعور بیدار کیا جائے۔ تمام افراد سے گذارش ہے کہ اپنے بچوں کو دوسال تک ماں کا دودھ لازمی پلائیں کیونکہ یہ اس کا پیدائشی حق ہے اور اس طرح ماں کے دودھ کی افادیت کو اجاگر کرنے اور ماں اور بچوں کی صحت کو بہتر بنانے کے لئے اپنا فعا ل کردار ادا کریں۔

اگائی واک میں محکمہ ہیلتھ کے ڈاکٹرز ڈی ایچ اے  ڈاکٹر جواد احمد ڈار، ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ واک میں شریک تھے۔