جہلم ، 16 اگست (اے پی پی):جہلم کے ماہرین تعلیم نے حکومت کی جانب سے یکساں نصاب تعلیم نافذ کرنے کے عمل کو سراہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس نظام سے معاشرے میں یکسانیت پیدا ہو گی۔
پرنسپل گورئمنٹ سکول جہلم لیاقت علی نے یکساں نصاب تعلیم کے متعلق اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا یکساں نصاب تعلیم کا اقدام بہت ہی اچھا ہے ، یہ قوم کی ضرورت بھی ہے اور وقت کا تقاضہ بھی ہے ۔
ٹیچر گورنمنٹ سکول دینہ اسامہ اطہر نے کہا کہ پاکستان کا اندر ایک ہی نظام تعلیم کا لاگو ہو نا بہت ہی اچھا فیصلہ ہے ، اس سے قبل معاشرے میں ہر طبقے کیلئے علیحدہ علیحدہ نظام تعلیم میں ہوتا تھا، اب اس نظام کے نافذ ہونے سے معاشرے میں یکسانیت پیدا ہو گی ۔
نجی سکول کے ڈائریکٹرڈاکٹر قاسم محمود نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم ایک بڑی خوش آئند بات ہے ، ایک طرح کے نظام اور نصاب سے معاشرے میں موجود ٹیلنٹ ابھر کر سامنے آئے گا جبکہ طبقاتی نظام سے معاشرے میں موجود ٹیلنٹ دب جاتا ہے ۔
پروفیسر پنجاب یونیورسٹی جہلم کیمپس ہارون اقبال نے کہا کہ یکساں نصاب تعلیم حکومت کا اچھا اقدام ہے ، یکساں نظام سے ہر بندے کو مواقع ملیں گے وہ اپنی زندگی کو بہتر کر سکے ، اس نظام سے میرٹ بھی بہتر ہو گا۔