حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے؛ ڈپٹی کمشنر اٹک

71

اٹک، 21 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر اٹک عمران حامد شیخ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ڈینگی کے خاتمے کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کااظہار ڈی سی آفس اٹک میں انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ایک اجلاس کی صدارت کر تے ہوئے کیا۔اجلاس میں محکمہ تعلیم،صحت سمیت دیگر محکموں کے افسران نے شر کت کی۔

 سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر جواد الہی نے شر کاء کو انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے  بتایا کہ ضلع بھر میں کورونا وائر س کے ساتھ ڈینگی کے خاتمے کے لیے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں اور اس ضمن میں تمام محکمے اپنا خصوصی کر دار ادا کر رہے ہیں۔اس کے ساتھ عوامی آگاہی کے لیے بھی محکمے مہم چلا رہے ہیں۔سرکاری ہسپتالوں میں ڈینگی کے خصوصی ایچ ڈی یو قاٸم کیے جائیں گے۔

اجلاس میں ڈینگی مہم کے حوالے سے تمام محکموں کی کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ڈی سی اٹک نے محکمہ سماجی بہبود ،ہائر ایجوکیشن اور ریسکیو1122 کی انسداد ڈینگی مہم میں اعلیٰ کارکردگی کو سراہا اور باقی محکموں کے لیے قابل تقلید مثال قرار دیا۔انہوں نے اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں ہم دو محاذوں پر لڑ رہے ہیں،جن میں کورونا اور ڈینگی شامل ہیں۔ضرورت اس امر کی ہے کہ تمام سر کاری،نیم سر کاری اور نجی ادارے ڈینگی کے خاتمے کے لیے اپنا بھر پور کر دار ادا کر یں اور تمام ضروری اقدامات یقینی بنا ئیں۔انہوں نے تمام افسران کو اپنی انسداد ڈینگی مہم میں اپنی کار کردگی مز ید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔