حیدری بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاراچنارکابلڈ ڈونیشن کیمپ ،3 سو سے زائد بلڈ بینک جمع

23

پاراچنار،18 اگست(اے پی پی ): گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی محرم الحرام کے موقع پر  حیدری بلڈ بینک اینڈ ویلفیئر سوسائٹی پاراچنار کی جانب سے بلڈ ڈونیشن کیمپ لگایا گیا ہے، اس میں  علاقے کے عزاداروں کی  طرف  سے خون کا عطیہ دے دیا جا رہا ہے، یہ خون پشاور میں دور آفتادہ علاقے کرم کے غریب عوام کو متعلقہ ویلفیئر ٹرسٹ سے مہیا کیا جاتا ہے۔ہرسال نو محرم کے کیمپ میں تین سو زائد بلڈ بینک جمع ہوتے ہیں جو مریضوں کے کام آتے ہیں۔