خوشاب؛ یوم عاشور انتہائی عقیت واحترام سے منایا جارہا، 85 مقامات سے چھوٹے بڑے جلوس نکالے گئے

51

خوشاب، 19 اگست  (اے پی پی ):ضلع خوشاب میں یوم عاشور انتہائی عقیت واحترام سے منایا جارھا ہے، ضلع کے مختلف شہروں اور دیہاتوں سی  85  مقامات سے چھوٹے بڑے  جلوس نکالے  گئے جن مین سے بیشر پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگئے ہیں۔

 جوھرآباد میں سب سے بڑا جلوس استانہ جوھر نظامی حسینی سٹریٹ سے نکالا گیا جس میں غریب کالونی نسیم کالونی سے نکلنے والے جلوس شامل ہو  گئے ، خوشاب شرہ مین استبنہ شیربرازیانوالہ ، سیدرسولیلیا نوالہ داروغہ والاسمیت چھ مقامات سے جلوس علم ذوالجناح تعزیہ نکالے گئے۔

 عزادار حسینؓ سارا راستہ ماتم ذنجیر ذنی کرتے رہے ، جلوسوں کو پر امن رکھنے  کیلئے  انتظامیہ نے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے تھے، پولیس کے علاوہ پاک فوج کے جوان متحرک رہے ۔ ڈی پی او آفس اور ڈی سی آفس میں  لمحہ بہ لمحہ آگا ہی   کیلئے کنٹرول روم قائم  ہیں ۔

صوبائی وزیر حافظ  ممتاز  احمد نے ڈپٹی کمشنر محمد حمزہ سالک اور ڈی پی او محمد نوید کے ہمراہ ماتمی جلوسوں کے راستوں  کا  معائنہ  کیا۔ خوشاب کے تمام جلوس آج رات کربلا خوشاب بور جوھرآباد کے جلوس امام بارگاہ حسینیہ سیٹلائیٹ ٹاون مین ختم ہوں گے، پورے ضلع میں  کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع  نہیں  مل۔