خیرپور؛8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ فیض حسینہ سے برآمد

111

خیرپور، 17 اگست  (اے پی پی ): 8 محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ فیض حسینہ سے برآمد ہو کر امام بارگاہ قصر حسینی سے ہوتا ہوا مرکزی امام بارگاہ انجمن حیدری پہنچا یہاں سے ذوالجناح اور حضرت عباسؑ کے علم کے ساتھ یہ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پنجگلہ پہنچا، یہاں سینہ زنی  کے بعد زنجیر زنی کی گئی۔

جلوس کے تمام راستوں پر سبیلیں اور لنگر ونیاز کا جگہ جگہ انتظام تھا، لوگوں کا بے پناہ رش گرمی کی شدت کی وجہ سے اعزداروں کے لئے  فرسٹ ایڈ کا انتظام  تھا، گرمی کی شدت اعزداروں کے جوش وخروش و محبت نہ روک سکی کیونکہ حضرت عباس علیہ السلام پوری دنیا کو وفا اور شجاعت کا درس دیتے ہیں جو کربلا میں حضرت امام حسین ؑ ساتھ شانہ بشانہ موجود رہے۔یہ تمام جلوس پنجگلہ سے اپنے اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے واپس اپنی اپنی امام بارگاہوں میں اختام پزیر ہوئے۔

خیرپور ضلع میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات تھے رینجرز کے 600 جوان اور پولیس کے 4000 سے زیادہ جوانوں نے ڈیوٹی دی، سیکیورٹی کی مانیٹرنگ  رینجرز اور پولیس افسران کے علاؤہ کمشنر سکھر ریجن ڈپٹی کمشنر خیرپور نے کی