خیرپور:ایس ایس پی کا لیفٹیننٹ کرنل رینجرز کے ہمراہ پریالوءشہر کا دورہ، ماتمی جلوس میں تعینات سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا

36

 

خیرپور،17اگست(اے پی پی): ایس ایس پی اور لیفٹیننٹ کرنل رینجرز محمد عظیم نے پریالوءسٹی میں ہونے والے تاریخی ماتمی جلوس کے راستے اور شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، جہاں انہوں نے پولیس کی جانب سے کیے گئے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور سیکیورٹی کے مؤثر اقدامات کے متعلق ضروری ہدایات جاری کیں۔

 ایس ایس پی خیرپور ظفر اقبال ملک اور لیفٹیننٹ کرنل محمد عظیم نے پرمٹ ہولڈر سید تنویرحسین شاہ سے سیکیورٹی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور فول پروف انتظامات کے متعلق دریافت کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی ظفر اقبال ملک نے کہا کہ ماتمی جلوس کے دوران سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں اور خیرپور پولیس نے سیکیورٹی کے بہتر سے بہتر اقدامات کئے ہیں۔

آخر میں پرمٹ ہولڈر سید تنویر حسین شاہ صاحب نے سیکیورٹی انتظامات بہتر ہونے پر ایس ایس پی کا شکریہ ادا کیا۔