خیرپور: تاجر برادری کی جانب سے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک اور پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو کے اعزاز میں ایک تقریب کا انعقاد

32

سکھر۔30اگست(اے پی پی)ایس ایس پی کہ آمد پہ تاجر برادری کی جانب سے پرجوش استقبال پھولوں کے ہار پہنائے گئے اور سندھ کی ثقافت ٹوپی اجرک اور شیلڈ کا تحفہ پیش کیا گیا،اس کے علاوہ الشہباز انجمن تاجران کی جانب سے پولیس اہلکار جمیل احمد کلہوڑو کو بھی شیلڈ، سندھی ثقافت ٹوپی اجرک کے تحائف دیئے۔

انجمن تاجران کے عہدیداران نے ایس ایس پی ظفر اقبال ملک کی جانب سے ضلع خیرپور میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کی گئیں حالیہ کاروائیوں اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی فضا مستحکم رکھنے کےلئے اقدامات کو سراہا اور بھرپور تعاون اور حمایت کا اعلان کیا۔

اس موقع پر ایس ایس پی نے کہا کہ تاجر برادری کے تحفظ کےلئے جامع سیکورٹی پلان تشکیل دیا گیا ہے جس کو مزید بہتر بنایا جائے گا ،خیرپور کے تاجروں نے دوران محرم الحرام پولیس کے ساتھ بہت تعاون کیا،تاجروں کے ساتھ درپیش مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرینگے۔